جنیوا، 27 اگست : شام میں دہشت گردوں کے خلاف وسیع تر فوجی تعاون اور حلب میں 48 گھنٹے کی جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لئے امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
امریکی
وزیر خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک کے ماہر جنیوا میں اس معاملے پر بات چیت جاری رکھیں گے۔
مسٹر کیری نے کہا، "ہم نہیں چاہتے ہیں کہ صرف معاہدے کرنے کے لئے کوئی معاہدہ کیا جائے‘‘